رینجرز نے ملیر سے بھتہ خور قاسم عرف قاسو گرفتار کر کے اہم پیش رفت کی—ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ17 نومبر 2025
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کر تے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر سے بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم قاسم عرف قاسو کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 1عدد 30بور پسٹل، 1عدد رپیٹر اور1عدد 12بور ڈبل بیرل شارٹ گن برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم لیاری میں مختلف گینگ وار کا حصہ رہ چکا ہے۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نارتھ کراچی، لی مارکیٹ، ملیر گھانچی مارکیٹ اور کورنگی میں فائرنگ اور بھتہ وصولی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ ایسے جرائم کے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز