Joined December 2021
12,061 Photos and videos
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی میں روزگار کے مواقع اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں اسی لئے ملک بھر کے عوام روزگار اور علاج کیلئے کراچی آتے ہیں، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
12
29
26
255
کراچی پاکستان کا بہترین شہر ہے۔ کراچی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال موجود ہیں جہاں علاج کیلئے لوگ دوسرے شہروں سے آتے ہیں، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
10
28
32
263
کراچی تا قیامت وفاق کے حوالے نہیں ہوگا جنرل مشرف کے دور میں عملی طور پر کراچی وفاق کے حوالے تھا، اسی دور میں کراچی کو بھتہ خوری، بوری بند لاشوں اور چائنا کٹنگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
11
32
37
385
Provincial Minister for Local Government, Syed Nasir Hussain Shah, has announced a comprehensive reform and enforcement framework aimed at transforming SBCA into a transparent, accountable, technology-driven and effective regulatory organization. The Minister emphasized that the Government of Sindh is committed to restoring public confidence and strengthening regulatory oversight to protect human lives and urban infrastructure.
11
35
37
285
سندھ محض انتظامی اکائی نہیں بلکہ دنیا کی قدیم ترین زندہ تہذیبوں میں سے ایک ہے، سندھ قرارداد پاکستان منظور کرنے والا پہلا صوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش
29
72
85
595
ایوان سندھ کی تقسیم کی کسی بھی سازش کی دوٹوک مذمت اور مسترد کرتا ہے۔ کراچی سندھ کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے اور رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش
43
79
105
1,854
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سینئر صحافی فیاض قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت شرجیل انعام میمن کا سینئر صحافی فیاض قریشی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار دکھ کی اس گھڑی میں صحافی فیاض قریشی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں. اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
23
58
62
500
The Government of Sindh is determined to ensure that all citizens have access to healthcare that meets international standards of quality. Institute of Cardiovascular Diseases, Baldia, is a 100‑bed facility providing quality cardiac care to patients from Karachi as well as other provinces. The institute offers 24/7 emergency cardiac services and OPD. It also has a state-of-the-art CCU that meets international standards. #NICVDForEveryone
22
55
61
402
حکومت سندھ کا کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے مزید نئی بسیں جلد متعارف کرانے کا فیصلہ،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس،ریڈ لائن بی آر ٹی سمیت جاری منصوبوں، عوامی سہولت اور کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے۔ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مؤثر آگہی مہم کو مزید فعال بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات فراہم ہوں اور کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،نئی بسوں کے آغاز کے عمل کو تیز کیا جائے، ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں عوام کو سب سے زیادہ سفری مشکلات درپیش ہیں،بس سروس میں توسیع سے شہریوں کو محفوظ، سستی اور باوقار سفری سہولت میسر آئے گی۔ شرجیل انعام میمن کا سینیٹر تاج حیدر پل کے دوسرے حصے پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کا حکم، متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت،سندھ حکومت کراچی کے عوام کو جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ بی آر ٹی منصوبوں کے ساتھ نئی بسوں کا آغاز شہری زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا.
33
76
85
975
Sindh Senior Minister and Provincial Minister for Information, Transport, and Mass Transit Sharjeel Inam Memon stated that Sindh is the land of Sufis, a land of peace and love, and has always exemplified generosity and tolerance. Speaking in the Sindh Assembly, he expressed regret over the choice of words and ideas at a ceremony held at the Governor House in Karachi a few days ago. He said the speakers at this event delivered hateful and linguistically biased speeches, which he condemned in the strongest terms. He emphasized that Karachi has endured bitter experiences of hatred, prejudice, and linguistic tension in the past, and similar speeches have previously caused severe and irreparable damage to the city. Making such statements under these circumstances could pose a serious threat to the city’s peace.
26
63
69
641
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ باغ جناح کا دورہ کیا جہاں گل پلازا سانحہ کے متاثرین کی بحالی اور عارضی کاروباری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بارہ دری میں متاثرین کے لیے قائم کیے جانے والے عارضی اسٹالز اور سہولیات کے مختلف امور تفصیلی بریفنگ دی گئی،ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے متاثرہ تاجروں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں، اور شہر کے مختلف مقامات پر مفت متبادل جگہیں فراہم کی گئی ہیں،تاکہ متاثرین بلا تاخیر اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔ متاثرین کو عارضی بنیادوں پر ماہانہ پانچ لاکھ روپے تک مالی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے،انہوں نے بتایا کہ پارکنگ، بیسمنٹ فیسلٹی، سیکیورٹی اور پولیس و وارڈز اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے فول پروف انتظامات مکمل کر لیےگئےہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ تاجروں کا ساتھ دیں اور عارضی مارکیٹ کا رخ کرکے ان کی حوصلہ افزائ کریں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکمل معاوضے کی ادائیگی اور عارضی بحالی کے بعد گل پلازا کی ازسرنو تعمیر جدید تقاضوں اور فائر سیفٹی معیار کے مطابق کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
27
76
93
925
سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، امن اور محبت کی سرزمین ہے، اور اس خطے نے ہمیشہ فراخ دلی اور برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل کراچی میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں جس انداز سے الفاظ اور خیالات کا انتخاب کیا گیا، وہ نہایت افسوسناک تھا۔ اس تقریب میں مقررین کی جانب سے نفرت انگیز اور لسانی تعصب پر مبنی گفتگو کی گئی، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو ماضی میں نفرت، تعصب اور لسانی کشیدگی کے تلخ تجربات سے گزر چکا ہے، اور ایسی گفتگو نے پہلے بھی اس شہر کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے حالات میں اس نوعیت کے بیانات دینا شہر کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس تقریب میں نہ صرف نفرت اور تعصب پر مبنی باتیں کی گئیں بلکہ بعض ریاستی اداروں پر بھی نامناسب تنقید کی گئی۔ گورنر ہاؤس جیسے آئینی اور باوقار ادارے میں اس طرح کی گفتگو نہ تو مناسب ہے اور نہ ہی اداروں کے وقار اور شہری ہم آہنگی کے لیے محفوظ۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایسے مقامات پر بیٹھ کر تعصب پر مبنی پیغامات دینا دراصل اسی ماحول کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے جسے کراچی پہلے ہی دیکھ اور بھگت چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے طرزِ اظہار کی کسی صورت گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اور اس میں کی گئی گفتگو شہر کے امن، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کے خلاف تھی، اور آج ایم کیو ایم کے ایک منتخب نمائندے کی جانب سے ایم کیو ایم کے دوسرے نمائندے کے لئے اس نوعیت کے بیان کا سامنے آنا مزید تشویش کا باعث ہے۔
28
74
84
616
گورنر ہاؤس اور آئینی ادارے تنقید کے لیے نہیں ہے کہ آپ وہاں بیٹھ کر تعصب نما تقریبات کریں۔ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
180
123
175
2,767
سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے،سندھ امن کی دھرتی ہے۔ سندھ جس نے ہمیشہ فراخدلی کا مظاہرہ کیا یے۔گورنر ہاؤس میں نفرت انگیز اور لسانی بنیاد پر گفتگو کی گئی یے۔ ہم تعصب پر مبنی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس شہر نے پہلے بھی بہت زیادہ چیزیں دیکھی ہیں۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال
53
89
122
2,075
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان 2021 کے تحت مرکزی اپیکس کمیٹی کے تحت صوبائی انفارمیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انفارمیشن ڈومین کے جامع پلان آف ایکشن کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جامع پلان آف ایکشن آر این اے پی سیکریٹریٹ کے ذریعے وفاقی حکومت کو ارسال کیا جائے۔ عمل درآمد کی پیش رفت کا سہ ماہی جائزہ لینے اور باقاعدہ رپورٹنگ جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔
53
93
108
720
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کی صدارت میں کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لائیو اسٹاک محکمے کے ماسٹر پلان اور یورپی یونین پالیسی کے تحت اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ملازمین کی پروموشن، تنخواہوں اور نئی تقرریوں سے متعلق قانونی مشاورت کے ذریعے پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کراچی فشریز ہاربر پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
50
99
114
575
تھر کوئلے سے یوریا کھاد بنانے کے عظیم منصوبے پر پیش رفت: فوجی فرٹلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) اور سندھ حکومت کے درمیان اہم بیٹھک،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوجی فرٹلائیزر کمپنی (ایف ایف سی) کے سی ای او جہانگیر پیراچہ کی ملاقات،ملاقات میں تھر کے کوئلے سے یوریا کھاد تیار کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال،یہ منصوبہ جولائی 2024ء میں وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔ منصوبے کی بینکیبل فزیبلٹی اسٹڈی نومبر 2025ء میں مکمل کر لی گئی ہے، منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.12 ارب ڈالر ہے، سالانہ 717,000 ٹن یوریا پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی کوئلے سے یوریا بنانے کا منصوبہ تھر اور پاکستان کے لیے ایک “گیم چینجر” ثابت ہوگا،یہ منصوبہ سندھ کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس منصوبے سے 3,500 سے زائد براہِ راست اور 7,000 سے زائد بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یوریا کی درآمد میں کمی آئے گی اور ممکنہ طور پر 260 ملین ڈالر تک برآمدات سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا،سندھ حکومت کو سالانہ تقریباً 5.5 ملین ڈالر تک رائلٹی ملنے کا امکان ہے۔سندھ حکومت مکھی فراش سے 12 کیوسک پانی کی فراہم کرے اور اسلام کوٹ میں ملازمین کی کالونی کے لیے زمین کی مختص کی جائے،منصوبے کی کامیابی کے لیے سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے ٹیکسوں میں سہولیات دینی ہونگی،کوئلے سے یوریا تیار کرنے سے یوریا کی قیمت کم ہوگی، جس سے زرعی شعبے کو نمایاں فائدہ پہنچےگا.
35
101
115
768
On the occasion of World Day of Social Justice, let us pledge to strengthen social harmony, and promote fairness, equal opportunity, and sustainable development for all.
44
88
98
506