حنا پرویز بٹ صاحبہ کے بیان پر SIC کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا کا ردعمل
مسلم لیگ کی حکومت میں صاحبزادہ حامد رضا کے جیل میں ملاقات پر پابندی ہے۔ محترمہ حنا پرویز بٹ کو چاہئے کہ پنجاب حکومت سے ملاقات پر پابندی ختم کروائی جائے تو پھر یہ حقیقت واضح ہوجائے گی کہ کون کون ملاقات کے لئے آئے گا۔ SIC اپنے قائد صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی کے طور پر سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔
صاحبزادہ حامد رضا کو جیل میں 111 دن سے زیادہ ہوچکے ہیں، کیا کوئی پارٹی رہنما ان سے ملنے کیلئے گیا؟ بالکل نہیں!! یہ پارٹی احسان فراموش اور یہ صرف عمران خان کی ذات کے گرد ہی گھومتی ہے؟؟ آپ پوری زندگی بھی پی ٹی آئی میں گزار دو آخر میں آپکو ٹشو پیپر کیطرح استعمال کر کے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا